ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فلسطینی بہادر لڑکی عہد تمیمی کا دیگر اسیران کے حقوق کی جنگ لڑنے کا عزم

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی جیل میں 8 ماہ تک اپنی ماں کے ہمراہ قید رہنے والی کم عمر فلسطینی مزاحمت کارہ عہد تمیمی نے اسرائیلی زندانوں میں قید دیگر مردو خواتین فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ میری خواہش ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں کوئی ایک فلسطینی بھی قید نہ رہے اور سب کو رہا کردیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عہد تمیمی نے کہا کہ ہماری آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی ہے۔ اسیران کے دفاع کے لیے جاری مہمات کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مزاحمت جاری رہے گی۔اس نے کہا کہ عہد تمیمی کی رہائی کی خوشی اس وقت تک نا تمام ہے جب تک تمام فلسطینی قیدی صہیونی عقوبت خانوں سے رہا اور جب تک پورا فلسطین صہیونی دشمن کے قبضے اور تسلط سے آزاد نہیں ہوتا۔ وہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین اور مرد بھائیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گی۔عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینی اسیرات کے عزائم بلند اور ارادے مضبوط ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا فلسطین میرا وطن ہے اور میں نے اپنے اور میں اپنے وطن کے چپے چپے پر جانے کا حق رکھتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…