کیگالی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افریقی ملک روانڈا کے لیے دو سو گائیوں کا تحفہ دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس تحفے کا اعلان روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں اپنے دورے کے دوران کیا، تحفہ کی جانے والی گائیوں کی دیکھ بھال کیگالی کے نواح میں قائم ماڈل گاؤں رویرْو کے
غریب لوگ کریں گے۔ مودی روانڈا کا دورہ مکمل کر کے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا پہنچ گئے۔ بھارت میں مودی کے ایسے تحفوں کو کیٹل ڈپلومیسی کا نام دیا گیا ہے۔ وہ افریقی ممالک کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ بھی جائیں گے اور وہاں وہ پانچ ملکی اقتصادی تنظیم برکس کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔