برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں درجنوں گروپوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔احتجاج کرنے والے گروپوں میں نسل پرستی کے خلاف سرگرم گروپ، عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور دیگر کئی سماجی اور ماحول دوست ادارے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ برسلز میں نیٹو کی دو روزہ سمٹ اگلے بدھ سے شروع ہو رہی ہے اور اس میں اس دفاعی اتحاد کا بجٹ بڑھانے پر مذاکرات متوقع ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق۔
ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سالانہ سمٹ میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے برسلز میں ہوں گے۔ برسلز میں حقوق کے متعدد گروپس نے ٹرمپ ناٹ ویلکم کے عنوان تلے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والے گروپوں میں نسل پرستی کے خلاف سرگرم گروپ، عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور دیگر کئی سماجی اور ماحول دوست ادارے شامل ہیں۔ برسلز میں نیٹو کی دو روزہ سمٹ اگلے بدھ سے شروع ہو رہی ہے اور اس میں اس دفاعی اتحاد کا بجٹ بڑھانے پر مذاکرات متوقع ہیں۔