ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی چا ل یا پھر۔۔۔؟؟؟مودی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے مذاکرات کیلئے سرکاری مصالحت کار سرگرم،بات چیت کا دروازہ کھلا ہے ، ہم نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کاقلع قمع کرنے کیلئے کارگرحکمت عملی مرتب کرکے اس پرعمل درآمدکوبھی یقینی بنایا، اب بھارت میں دہشت گردانہ حملے ماضی کی داستان بن چکے ہیں،کشمیرمیں اچھی حکمرانی ،ترقی ،ذمہ داری اوراحتساب ہماری اولین ترجیحات اوربنیادی مقاصدواہداف ہیں۔

نئی دہلی میں بھارتی جریدے ’سوراج‘ کو انٹرویو میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے اچھی حکمرانی ،ترقی ،ذمہ داری اوراحتساب کوکشمیرکیلئے مرکزی سرکارکے متعین کردہ مقاصدیا اہداف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں قیام امن کیلئے مرکزی حکومت نے ایک سرکاری مذاکرات کارکی تقرری عمل میں لائی ہے، جواپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاکوئی ایجنڈانہیں ماسوائے اسکے کہ مودی کوکیسے ہٹایاجائے۔جموں وکشمیرکی سیاسی اورسیکورٹی صورتحال کے بارے میں نریندرمودی کاکہناتھاکشمیرمیں اچھی حکمرانی ،ترقی ،ذمہ داری اوراحتسابہماری اولین ترجیحات اوربنیادی مقاصدواہداف ہیں ،اورہم ان مقاصدکوحاصل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔مودی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کواچھی حکمرانی فراہم کرنا،ترقیاتی عمل میں سرعت لانا،انتظامی سطح پرذمہ داری پیداکرنااورمختلف سطحوں پراحتساب وجوابدہی کوفروغ دیناہماری بنیادی اہداف اورمقاصدہیں ۔مودی نے کہاکہ جموں وکشمیرسے جڑے مسائل کاحل نکالنے نیزوہاں بحالی امن کی کوششوں کوتقویت پہنچانے کیلئے مذاکرات کادروازہ کھلا ر کھا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سرکارنے جموں وکشمیرمیں سبھی متعلقین کیساتھ مذاکرات کیلئے اپنانمائندہ مقررکردیاہے ۔وہ سماج کے مختلف حلقوں کیساتھ برابررابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کاراپناکام کررہے ہیں ،اوروہ ریاست کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے وہاں لوگوں کیساتھ اپنے روابط کوبڑھارہے ہیں ۔ وزیراعظم ہندکاکہناتھاکہ اب بھارت میں دہشت گردانہ حملے ماضی کی داستان بن چکے ہیں۔مودی کاکہناتھاکہ ہم نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کاقلع قمع کرنے کیلئے کارگرحکمت عملی مرتب کرکے اس پرعمل درآمدکوبھی یقینی بنایا،اوریہی وجہ ہے کہ اب ملک میں دہشت گردانہ حملے نہیں ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…