جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایران دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد میں ناکام،نام بلیک لسٹ میں شامل

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے قاصر ہونے کے سبب ایران کا نام ابھی تک بلیک لسٹ ممالک میں شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر نے بعض غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تہران کے ساتھ معاملات نہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان منی لانڈرنگ کے انسداد کی بین الاقوامی تنظیم نے کیا۔ یہ تنظیم عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔

تنظیم نے بتایا کہ اس نے ایران کو اصلاحات مکمل کرنے کے لیے اکتوبر تک کی مہلت دی تھی تا کہ وہ عالمی معیار کے متوازی رہے بصورت دیگر تہران کو درپیش نتائج الگ تھلگ رہنے والے سرمایہ کاروں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ایران چھ عالمی طاقتوں (امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ) کے ساتھ 2015ء میں طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کو کشش دلانے کے واسطے کوشاں رہا۔ اس معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام پر پر روک لگانے کے لیے آمادہ ہو گیا جس کے مقابل تہران پر عائد متعدد پابندیوں کو اٹھا لیا گیا۔ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کی بین الاقوامی باڈی کی جانب سے وضع کردہ معیارات کو اس امید کے ساتھ نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ اْس کا نام بلیک لسٹ ممالک سے نکال دیا جائے۔البتہ مذکورہ باڈی کا کہنا تھا کہ مالیاتی ورکنگ گروپ اس امر پر مایوسی محسوس کر رہا ہے کہ ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے واسطے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے قاصر رہا ہے۔گروپ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران اصلاح کے راستے پر تیزی کے ساتھ چلے گا تا کہ عملی منصوبے کی باقی رہ جانے والی شقوں کی درستی یقینی بنائی جا سکے۔ گروپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق قوانین میں ترامیم کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…