برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے یونان کا بیل آؤٹ پیکج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یونان کو 15ارب یورو کی آخری ادائیگی کی جائے گی، قرض لوٹانے کی مدت میں 10برس توسیع کر دی جائیگی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق یونان کے لیے آٹھ سال سے جاری مراعاتی پیکج کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ یورپی یونین کی انیس ریاستوں کے وزرائے خزانہ یونان
کے بیل آٹ پروگرام کو ختم کرنے کی شرائط پر متفق ہو گئے ہیں۔ شرائط کے مطابق یورپی یونین یونان کو پندرہ ارب یورو کی آخری ادائیگی کرے گی جبکہ یونان کو قرضہ لوٹانے کی مدت میں دس سال کی توسیع کی جائے گی۔ یورپی یونین وزرائے خزانہ کے مابین اس نئے معاہدے سے سن دو ہزار دس کے بعد سے یونان کے لیے جاری تیسرے بیل آٹ پیکج کا خاتمہ ہو جائے گا۔