اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد بھارتی آرمی چیف کا ایسا اعلان جن نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حکومت کے خاتمے اور گورنر رج کے نفاذ اسے بھارتی فوجی مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ماہ رمضان کے دوران مجاہدین نے جموں وکشمیر میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں، جس سے ان کے خلاف مہم شروع نہ کرنے کا فیصلہ مرکز کو واپس لینا پڑا۔ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی مہم کو گورنر راج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

مقبوضہ کشمیر میں فوجی مہم پہلے کی طرح جاری رہے گی ، فوجی آپریشن پہلے جاری تھا تاہم ماہ رمضان میں ہم نے اس جاری فوجی مہم کو روکنے کا فیصلہ کیا اور سیز فائر کرتے ہوئے ہم نے تمام فوجی آپریشن روک دیئے تھے کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ رمضان کے دوران لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے بغیر نمازادا کرنے کا موقع ملے،اس کے باوجود مجاہدین نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، جس کی وجہ سے مہم پرروک لگانے کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔بی جے پی کے جموں وکشمیر حکومت سے الگ ہوجانے کے بعد ریاست میں گورنر راج لگائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اس کا کوئی اثر پڑے گا،ہمارے یہاں سیاسی مداخلت نہیں ہے، آرمی کے کام کرنے کے طور طریقے پر کبھی کوئی بندش نہیں رہی ہے۔جنرل راوت نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے اصول کافی سخت ہیں اور انہیں کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کے نام نہاد سیز فائر کے دوران بھی نہتے اور مظلوم کشمیریوں کا قتل عام جاری رہا ہے اور اس دوران دو درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو قابض بھارتی فوج نے شہید کیا جبکہ درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو شدید زخمی بھی کیا ،گذشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ بارودی مواد سے ایک گھر کو مکمل تباہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری طرف حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت نے کل 21جون کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد گورنر این این ووہرا نے بھارتی صدر کو رپورٹ بھیج دی تھی اور گورنرراج کی سفارش کی تھی، جس کی آج ہندوستانی صدر نے منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…