پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اب دوستوں ، دشمنوں کو مزید فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اولین ترجیح امریکی ہیں،ٹرمپ نے یورپی یونین سے بھی ٹکر لے لی، دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں پر واضح کیا ہے کہ اب کسی کو بھی امریکہ سے تجارتی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر دو طرفہ تجارت شفاف اور برابری کی بنیاد پر نہ ہو تو اسے بے وقوفانہ تجارت کہا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ کینیڈا کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق وہ امریکہ کیساتھ تجارت کے ذریعے 100 ارب ڈالر کماتا ہے،

اندازہ لگائیں کہ وہ شیخیاں بکھارتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ٹیکس چھوٹ 270 فیصد ہے لیکن کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے چیلنج کرنے پر دکھ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر کیوں دوسرے ممالک کو اجازت دوں کہ وہ ہم سے بڑے پیمانے پر منافع کمائیں جیسا کہ وہ صدیوں سے کما رہے ہیں جس کی ہمارے کسان، ورکرز اور ٹیکس دہندگان کو بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ امریکی عوام کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں یاد دہائی کرائی کہ امریکا نیٹو کے بجٹ کا بڑا حصہ ادا کرتا ہے اور ان ممالک کی حفاظت کرتا ہے جو ہمیں تجارت میں نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ممالک نیٹو کے بجٹ کا چھوٹا سا حصہ دے کر ہنستے ہیں، یورپی یونین کا تجارتی منافع 151 ارب ڈالر ہے تو انہیں نیٹو کے فوجی اخراجات بھی زیادہ ادا کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جرمنی جیسا چھوٹا سا ملک اپنی جی ڈی پی کا ایک فیصد نیٹو کو دیتا ہے جبکہ امریکہ ایک بہت بڑی جی ڈی پی کیساتھ 4 فیصد دیتا ہے، کیا اس چیز کو ذہن قبول کرتا ہے، ہم بڑے معاشی نقصان کے ساتھ یورپ کی حفاظت کرتے ہیں اور بدلے میں ہمیں غیر شفاف تجارتی خسارہ ملتا ہے، تبدیلی آ رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نے اپنے پیغام میں معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ امریکہ سے مزید تجارتی فائدہ اٹھائیں، ہماری اولین ترجیح امریکی ملازمین ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…