جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کا سب سے گہرا دوست پاکستان نہیں بلکہ۔۔! چینی صدر نے پہلا’ ’دوستی کا تمغہ‘‘ کس ملک کوپہنا دیا ؟

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھنگ تائو (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کو زور دیا ہے کہ وہ اتحاد اور باہمی اعتماد کی قوت قائم کریں ،یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ارکان کے سربراہان کی کونسل کے 18ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو چاہے کہ وہ چھنگ تائو اعلامیہ اور طویل المعیاد اچھی ہمسائیگی،دوستی اور تعاون بارے معاہدے پر عمل درآمد کے خاکے سمیت دستاویزات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں .

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو چاہے کہ وہ ایک دوسرے کے ترقیاتی راستوں کے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کیلئے گنجائش پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو دوسرے کی پوزیشن میں رکھ کر باہمی مفاہمت میں اضافہ کرنا چاہیے اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر اور مشترکہ بنیادکے حصول کے ذریعے ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا چاہے ۔اس موقعہ پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو چین کا پہلا ’دوستی کا تمغہ‘ پہنا دیا، جسے امریکا سے سفارتی اور معاشی چیلنجز کے باوجود دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا اظہار سمجھا جارہا ہے۔دریں اثنا چین کے صدر شی جن پھنگ نے اتوار کو اعلان کیا کہ چین شنگھائی تعاون وتنظیم (ایس سی او)کے انٹر بنک کنسورثیم کے ڈھانچے کے تحت 30ارب یوآن (4.7بلین امریکی ڈالر)کے مساوی خصوصی قرضہ دینے کی سکیم شروع کریگا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ارکان کے سربراہان کی کونسل کے 18ویں اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔قبل ازیں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اتوار کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ امن اور سلامتی کی بنیاد کو مستحکم بنائیں ،یہ بات انہوں نے یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ارکان کے سربراہان کی کونسل کے 18ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔علاوہ ازیں چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی حکومت چین اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے درمیان مقامی اقتصادی و تجارتی تعاون کیلئے چھنگ تائو میں ایک مثالی علاقہ قائم کرنے کی حمایت کرتا ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار مشرقی چین کے صوبہ شان ڈائونگ کے ساحلی شہر چھنگ تائو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ارکان کے سربراہان کی کونسل کے 18ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…