بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنگ کرنے والے طالبان کو افغانستان کے پڑوس کی حمایت حاصل ہے،امریکا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں افغانستان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ جن میں خاص طور پر افغان نیشنل آرمی یا اے این اے ٹرسٹ فنڈ کو 2024ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں قائم نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع اور داعش مخالف محاذ کے 46 رکن ممالک کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ یا داعش کی خلافت کو تقریباً ختم کیا جا چکادہشت گرد تنظیم کی باقیات دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کریں گے۔ جیمز میٹس کے مطابق نیٹو عراق میں پولیس کے لیے تربیتی مشن شروع کرے گا۔داعش مخالف متحدہ محاذ میں سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت 75 ممالک شامل ہی۔ امریکی سر پرستی میں داعش مخالف محاذ کا قیام 2014ء میں عمل میں آیا تھا۔نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں افغانستان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ جن میں   افغان نیشنل آرمی( اے این اے) ٹرسٹ فنڈ کو 2024ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کی توثیق اگلے ماہ برسلز میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں کی جائے گی۔اے این اے ٹرسٹ فنڈ 2007ء میں افغان آرمی کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ 2012ء کی شکاگو نیٹو سربراہ کانفرنس کے موقع پر اس ٹرسٹ فنڈ کو لچکدار بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس میں افغان افواج کی تعلیم، تربیت اور دیگر بہبود کے منصوبے شامل کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…