ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک بیوہ خاتون نے شوہر کی پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرا دی، ایک نجی ٹی وی چینل کا سعودی میڈیا کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ایک خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن تیس سال تک اکٹھی کرکے اپنے شوہر کے نام سے مسجد تعمیر کرا دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کی جانب سے بنوائی گئی اس مسجد کے
احاطے میں کھڑے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ لکھا کہ اس کی والدہ 30 سال سے والد کی ماہانہ پنشن کے پیسے جمع کر رہی تھیں اور اب انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد تعمیر کرائی ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد الحربی نام کے اس نوجوان کی یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے اس عمل کو سراہا ہے، اس کے بعد مسجد مکمل ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں۔
⚪️ شاهد | كاميرا #صحيفة_غران تسجِّل أذان ابن “أم الأيتام” من محراب مسجد والده بـ #محافظة_خليص ?⬇️ pic.twitter.com/fUhgdr6Fg8
— صحيفة غران (@ghranchannel) May 31, 2018