مانامہ(آئی این پی)اہم خلیجی ملک نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی،ایک دو نہیں بلکہ اکٹھا 10سال کے لئے اقامہ جاری کیا جائے گا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں،بحرین حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خوشکن تجویز پر غور کر رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت بحرین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ جاری کرنے کی تجویز پر غور کرنے لگی۔ قطر اور متحدہ عرب امارات اس قسم کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ بحرین کے سرکاری
خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحرینی ولی عہد امیر سلمان بن حمد آل خلیفہ نے وزیر داخلہ شیخ راشد آل خلیفہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانون کا ایسا مسودہ تیار کریں جسکے بموجب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نجی کفالت پر 10سالہ اقامہ جاری کیا جاسکے۔ بحرین وغیرہ خلیجی ممالک میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ3سالہ مختصر مدتی اقامہ جاری کیا جارہا ہے۔ امارات نے اسی ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں او رمختلف شعبوں کے ماہرین کو10سالہ اقامے جاری کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔