بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں نئی حکمت عملی اپنانے کا عندیہ دیا ہے، جس میں بظاہر پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے امریکی کانگریس کو اسی ہفتے بریفنگ دی۔ سینیٹ کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے وقت پومپیو کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے ہر ممکن دبا ڈالا جائے گا۔ ان کے بقول اس سلسلے میں افغان طالبان کی صفوں میں درست قیادت کی شناخت کی ضرورت ہے جو امن مذاکرات میں شرکت کر سکے۔مائیک پومپیو نے اپنی بریفنگ کے دوران کمیٹی کے ارکان سے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان اور پاکستان کی مدد کے بغیر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوشش اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے بریفنگ کے دوران یہ بات بھی واضح کی کہ جب مذاکرات کے لیے طالبان کی قیادت کی شناخت مکمل ہو جائے گی، تو اس کے بعد امریکی انتظامیہ افغانستان میں آئندہ کی حکومت یا آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مختلف گروپوں کو مذاکرات کے لیے ایک ساتھ لانے کی کوشش کرے گی۔ ان کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے مختلف قبائلی اور نسلی گروپوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے گی کہ ملک میں آئندہ کے سیاسی و حکومتی ڈھانچے میں ان کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…