ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ابو ظبی عدالت نے فراڈ کیس کے 28مجرموں کو284 سال قید کی سزا سنا دی،جانتے ہیں ان مجرموں کا تعلق کن کن ممالک سے ہے؟

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک فوجداری عدالت نے پانچ ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 افراد کو 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے سرمایہ کاری اسکینڈل میں قصور وار قرار دے دیا ہے اور انھیں مجموعی طور پر 284 سال قید کی سزا سنائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے فراڈ ،دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ سے

یو اے ای کے بنکوں سے مذکورہ رقوم اینٹھ لی تھیں۔ان 28 مدعا علیہان کا تعلق امریکا ، بھارت ، پاکستان ، روس اور کینیڈا سے ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ان میں سے آٹھ مدعاعلیہان کو 15 ، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔10 کو 10،10 سال ، نو کو اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کے جرم میں سات ، سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے ایک مجرم کو ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔قید کی مدت پوری ہونے کے بعد انھیں یو اے ای سے بے دخل کردیا جائے گا۔عدالت میں ان ملزموں کے خلاف یو اے ای کے دفتر برائے عمومی استغاثہ کے دو افسر پیش ہوئے تھے اور انھوں نے شواہد پیش کیے تھے۔ ابو ظبی کے محکمہ تفتیش جرائم نے ان کے خلاف ملک کے بنکوں سے اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کی تحقیقات کی تھی۔انھوں نے برقی ترسیلات کے ذریعے مختلف بنکوں میں پانچ کمپنیوں کے بنک کھاتوں میں یہ رقوم منتقل کی تھیں۔یہ رقوم بعد میں یو اے ای ہی میں مختلف بنک کھاتوں میں منتقل کی جانا تھی لیکن اس سے پہلے ہی ان کا یہ اسکینڈل پکڑا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…