اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کا لبنان پر حملے کا اعلان، حزب اللہ کے گہرائی میں موجود ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم، حزب اللہ نے ایک لاکھ 30ہزار میزائل یہودی ریاست پر چلانے کیلئے تیار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حزب اللہ کو لبنان کے اندر حملوں کا نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے اور شام میں اپنے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا
کہنا تھا کہ ایران شام کو اپنا اڈہ بنا رہا ہے مگر اسے ایسا کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خطرہ محسوس کیا تو حزب اللہ کے لبنان کے اندر گہرائی میں موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔اگر ایران نے لبنان میں میزائل ساز فیکٹریاں قائم کیں تو انہیں تبا ہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب للہ کےٹھکانوں پر بمباری سے اس لیے گریز کررہا ہے کہ حزب اللہ جوابی کارروائی میں ہزاروں راکٹ برسا سکتی ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ 30 ہزار میزائل موجود ہیں۔