جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات میں ایف بی آئی کی جاسوسی کی تحقیقات کا مطالبہ

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملک کے طاقت خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان تناؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ نے الزام عاید کیا کہ ایف بی آئی نے ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی کے لیے مختلف عناصر کو ذمہ داریاں سونپ رکھی تھیں۔صدر ٹرمپ اپنے دعوے کا کوئی ثبوت تو پیش نہیں کرسکے۔

تاہم انہوں نے ایف بی آئی سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اورکہاکہ اس امر کی شفاف تحقیقات کی جائیں کہ آیا ان کی انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی نے نگرانی کے لیے اپنے جاسوس مقرر رکھے تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ میں یہاں یہ مطالبہ کر رہا ہوں اور کل باضابطہ طور پر وزارت انصاف سے درخواست کروں گا کہ وہ ٹرمپ کی سیاسی پالیسی کی نگرانی اور انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کی تحقیقات کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے خلاف مہم کی شدید مذمت کرچکے ہیں خصوصی پراسیکیوٹر روبرٹ مولر کی زیرنگرانی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا میری انتخابی مہم میں مداخلت میں سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ تو نہیں۔صدر ٹرمپ چند روز سے مسلسل یہ ڈھنڈروا پیٹ رہے ہیں کہ ایف بی آئی نے محض سیاسی مقاصد کے لیے اپنے اہلکاروں کو ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی پر مقرر کر رکھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…