منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا، سستی ترین بجلی کی راہ پر گامزن،چین کی معروف سرکاری کمپنی کا کوڑا کرکٹ سے توانائی بنائے گی،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) چین کی معروف سرکاری کمپنیChina Railway Bureau 17th Group Co. Ltd نے خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کوڑا کرکٹ سے توانائی بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ باقاعدہ مفاہمتی یادشت پر دستخط ہو گئے ہیں ،مذکورہ کمپنی کا شمار پوری دنیا کی مشہور کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔مذکورہ کمپنی مردان میں فضلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پلانٹ کی تنصیب کرے گی جس سے تقریباً 12میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی ۔

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیرتعلیم و توانائی محمد عاطف کے علاوہ کمپنی کے نمائندے، خیبر پختونخوابورڈ آف انوسٹمنٹ ایڈ ٹریڈ کے دیگر حکام اورایم پی اے مردان افتخار مشوانی، تحصیل ناظم مردان ایوب خان، چیئرمین بی او ڈی ، ڈبلیو ایس ایس سی ایم فائق شاہ، بی او آئی ٹی کے وائس چیئرمین فیصل کریم اور متعلقہ افسران موجود تھے ، مفاہمتی یاداشت پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ناصر غفور خان اور کمپنی کے نمائندے نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے صوبے میں ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور ہماری بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پوری دنیا کی کمپنیاں یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے راغب ہورہی ہیں پرویز خٹک نے کہاکہ مردان میں فضلے سے توانائی بنانے کیلئے مذکورہ منصوبے سے توانائی کے فروغ میں مدد ملے گی اور دوسری طرف صفائی کا بھی محرک بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…