جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں سگریٹ نوشی چھوڑنے کا ارادہ کرنے والوں کیلئے معروف عالم دین کی 4ضروری نصیحتیں

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سگریٹ نوش کی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے روزوں کوڈھال بنائیں،سگریٹ ترک کرنے کے عزم کا اظہار کریں،سگریٹ ترک کرنے کی تاریخ اور وقت متعین کریں، سگریٹ نوشوں کی مجلس میں جانے سے پرہیز کریں،اس بری علت چھوڑنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے اللہ سے مدد طلب کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنادریہ زرعی فارم میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جامع مسجدکے خطیب شیخ زاید العتیبی نے فرزندان اسلام سے کہا ہے کہ وہ اپنے کردار و گفتار کی اصلاح کیلئے ماہ رمضان کے روزوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ سگریٹ نوش بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے رمضان کے روزوں کو اپنے لئے ڈھال بنا لیں ۔ العتیبی نے توجہ دلائی کہ سائنسدان باقاعدہ سائنٹیفک تحقیقات کے ذریعے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ پھیپھڑے کے کینسر، گردے کے ضیاع، دل کی اہم رگوں کے امراض ، منہ ، گلے کے کینسر اور دیگر اہم بیماریوں کا باعث سگریٹ نوشی بن رہی ہے۔ لاکھوں لوگ ہر سال سگریٹ کی لت کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ماں کے پیٹ میں موجود بچے بھی سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ نہیں۔ العتیبی نے کہا کہ جو لوگ رمضان کے روزوں کے دوران سگریٹ ترک کرنے کے خواہشمند ہوں وہ4کام ضرور کریں۔ سب سے پہلے تویہ کہ سگریٹ چھوڑنے کے سلسلے میں عزم کا مظاہرہ کریں ۔اللہ تعالی نے عزم و ارادے سے کام لینے والوں کوقرآن پاک میں سراہا ہے۔ دوسرا کام یہ کریں کہ پہلی فرصت میں سگریٹ ترک کرنے کی تاریخ اور وقت متعین کریں۔ اس سلسلے میں تردد و تذبذب اور آنا کانی سے بچیں۔ تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ایسے لوگوں کی صحبت ترک کردیں جو سگریٹ کے عادی ہوں۔ سگریٹ نوشوں کی مجلس میں جانے سے پرہیز کریں۔ چوتھا عمل یہ ہے کہ اللہ تعالی سے دل کی گہرائی سے دعا کریں کہ وہ اس کام میں ان کی مدد کرے۔ العتیبی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ان چاروں ہدایات کی پابندی کرنے والے آخری روزے تک سگریٹ کی لت سے اللہ نے چاہا تو آزاد ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…