جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ میں خوفناک حملہ ہو گیا، سکول کے اندر اندھا دھند فائرنگ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، سکیورٹی فورسز نے سکول کو گھیرے میں لے لیا، ہنگامی حالت نافذ

datetime 18  مئی‬‮  2018 |

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی سکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے سکول کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بعد میں امدادی اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگا دی اور الارم بجا دیا جس پر پورے سکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی طرف بھاگے۔ پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو سکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگز کی تلاشی بھی لی۔ سکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈسن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سکول کے ایک عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہوا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی۔ قریبی ہسپتال کے ترجمان نے سکول سے زخمی افراد کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کی لیکن زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی سکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…