پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دل کا دورہ،میگھن مارکل کے والد شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔

تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔73 سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے، میں اس کی شادی کی رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پاونڈز سمیت شادی کی تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہوگا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…