جدہ(سی پی پی )سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال کے لیے نئے حج پیکجز کی فیسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزارت سے حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے حج و عمرہ پیکجز کی نوعیت الگ الگ ہے اور انکی قیمتیں بھی الگ الگ ہیں ۔ ایک حج پیکیج الحج المیسر کے نام سے ہوگا جس کی فی کس فیس 3465 ریال ہوگی۔ سب سے مہنگا پیکیج جمرات کے پل سے متصل ابراج کے رہائشیوں کیلئے ہوگا ۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جو کہ مزکورہ چھ ٹاورز میں رہنا پسند کریں گے ان سے 11905ریال لئے جائیں گے ۔ تاہم وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس ادا کرنے سے قبل ریزرویشن کی منسوخی مفت ہوگی جبکہ ادائیگی کے بعد اجازت نامہ کے اجرا سے قبل فی حاجی یکم ذی الحجہ تک 68.25 ریال فی حاجی وصول کئے جائیں گے جبکہ حج کے معاہدے کی قیمت کا 30 فیصد ذی الحجہ کی دوسری تاریخ اور 40ف یصد 3ذی الحجہ، 50ف یصد 4 ذی الحجہ، 5 ذی الحجہ کو 60 فیصد اور 6 ذی الحجہ کو70فیصد اور 7ذی الحجہ کو سوفیصد کٹوتی کے بعد واپس ہو گی ۔علاوہ ازیں آن لائن سروس پر 68.25 ریال بطور فیس وصول کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 7.35 ریال بینک ٹرانسفر فیس بھی وصول کی جائیگی۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ “الحج المیسر” پروگرام کے تحت رواں سال 10ہزار افراد حج کرسکیں گے۔ وزارت حج نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ الحج المیسر پیکیج حاصل کرنے والوں کو منی کے اطراف محلوں میں بھی ٹھہرایا جائیگا۔مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی مزید تفصیلات کے مطابق وزارت حج نے اس امر پرزور دیا ہے کہ تمام سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عازمین حج 75فیصد رقبہ رہائش کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے وزارت داخلہ سے حج اجازت نامہ نہ ملنے پر حج کا پروگرام منسوخ کیا تو ایسی صورت میں 26.25 ریال وزارت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے ۔