اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

کشمیر ی نو جوان بھارتی فوج سے لڑ سکتے ہیں نہ لڑنے سے کشمیر کی آزادی ممکن ہے،بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکی

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن روات نے آزادی کشمیر کی جنگ لڑنے والے کشمیر کی نوجوان نسل کو واضح الفاظ میں یہ پیغام دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ نہ تو وہ بھارتی فوج سے لڑ سکتے ہیں اور نہ لڑنے سے کشمیر کی آزادی ممکن ہے ۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی افواج ہمیشہ ان لوگوں کے خلاف لڑ تی رہے گی جو آزادی کی تلاش میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتیں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کی گئی نئی بھرتیوں کے سلسلے کی کڑ ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یا بھارتی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں کبھی بھی کسی کے خلاف نہ کوئی پرتشدد کاروائی اور نہ ہی کوئی ہلاکت کر تی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے خلاف کوئی ایسی کاروائی کی جائے تو پھر بھرپور طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی چیف کا کہنا تھا کہ جس طرح سیکورٹی فورسز ہمسایہ ملک پاکستان اور شام میں مختلف حالات میں ٹینک اور فضائی طاقت کا بھر پور اسستعمال کر کے ظلم و بربریت کرتی ہیں اسکا بھارتی فوج سے موازنہ نہیں کیا جا تا تنقید کے با وجود ہماری افواج کی یہ کوشش ہوتی طاقت کااستعمال کم سے کم کرکے عام شہریوں کو ہلاکت سے بچایا جائے اور صرف دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہامیں یہ جانتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نسل میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن سیکورٹی فورسز پر حملے یا ہمارے اوپر پتھراؤ کرنا اس کا یہ راستہ نہیں ہے دہشت گردوں کے خلاف مقامی لوگوں کے احتجاج پر بھارتی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ یہ نہیں چاہتے کہ بھارتی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کریں تو وہ انہیں کہیں کہ وہ اسلحہ پھینک کر اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کر دیں۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…