بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی طرف سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سعودی خواتین نے ایسا کام کر کے دکھا دیا کہ سعودی مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے 3ماہ کے دوران کس طرح ہچکولے کھاتی معیشت کو اربوں ریال کا منافع ہوا؟

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مقامی شہریوں میں مالی سال 2017ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران میں بے روزگاری کی شرح 12.8 فی صد کی سطح پر برقرار رہی ہے۔ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ مقامی مرد وخواتین کو روزگار کے مواقع مہیا کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی سے اس حوالے سے گفتگو کی ۔انھوں نے بتایا کہ سعودی معیشت میں خواتین کی شرکت

میں اضافہ ہوا ہے اور 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں سعودی معیشت کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت کا تناسب 19.4 فی صد رہا ہے جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ تناسب 17.8 فی صد تھا۔اس سہ ماہی کے دوران میں سعودی مردوں کی ملکی معیشت میں شرکت کی شرح 63.4 فی صد رہی ہے۔اس کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں مردوں کی شرکت کی شرح 62.6 فی صد رہی تھی۔ڈاکٹر فہد التخیفی نے بتایا کہ سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر مالیات محمد بن عبداللہ الجدعان نے مالی سال2018ء کے بجٹ کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نان آئل آمدن کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت مالیات کی جانب سے سعودی عرب کے سالانہ بجٹ کے بارے میں جاری معلومات میں بتایاگیاکہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی آمدن کا حجم 166.263 ارب ریال رہا۔ یہ سال 2017ء میں اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کیے جانے والے حجم سے 15% زیادہ ہے۔اس دوران نان آئل آمدنی کا حجم 52.316 ارب ریال رہا جو گزشتہ برس اسی عرصے کےدوران ریکارڈ کی جانے والی آمدن کے مقابلے میں 63% زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سہ ماہی میں تیل سے ہونے والی آمدن کا حجم 113.947 ارب ریال رہا۔ اس طرح گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے

میں 2% کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی سہ ماہی میں مجموعی اخراجات کا حجم 200.592 ارب ریال رہا جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 18% زیادہ ہے۔ اس طرح پہلی سہ ماہی میں مجموعی خسارہ 34.329 ارب ریال رہا۔وزیر مالیات الجدعان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں نان آئل آمدن کی شرح نمو میں اچھا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حکومتی اخراجات کو پورے مالیاتی سال پر متوازن صورت میں تقسیم کیا جائے اور موسمی خرچ پر روک لگائی جائے۔ اس کا مقصد اقتصادی شرح نمو کو مضبوط بنانا اور اخراجات سے حاصل ہونے والے فوائد میں اضافہ کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…