پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سوڈان کے 1500 سپاہی یمن کے لیے قائم عرب اتحادی فوج میں شامل

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے واضح کیا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم کردہ عرب فوجی اتحاد میں ان کی فوج کی موجودگی سوڈان کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر البشیر نے کہا کہ لوگ استفسار کرتے ہیں کہ سوڈان نے اپنی فوج یمن میں کیوں تعینات کی ہے۔

میں بتاتا ہوں کہ یمن کے لیے قائم عرب اتحاد میں ہماری شمولیت ہماری دینی اقدار کا اور اخلاقی میراث کا تقاضا ہے۔ ہم دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں۔ ہم اس وقت تک عرب اتحاد کا حصہ رہیں گے جب تک ہمارے مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔خیال رہے کہ یمن میں سوڈان کے تناھز بریگیڈ کے پندرہ سو فوجی افسر اور سپاہی شامل ہیں۔ تمام عرب ممالک نے سوڈان کی یمن جنگ میں شمولیت کو سراہا ہے جب کہ خود سوڈانی فوج بھی حوثیوں کے خلاف لڑنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہی ہے۔سوڈانی صدر محمد عمر البشیر بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ یمن سے فوج اس وقت تک واپس نہیں بلائیں گے جب تک یمن میں حکومت کی رٹ بحال اور سعودی عرب کو حوثیوں کی طرف سے لاحق خطرات کم نہیں ہوجاتے۔صدر البشیر کا کہنا تھا کہ یمن میں ہماری جنگ حرمین کے دفاع کی جنگ ہے۔ ہم اجرتی قاتل نہیں بلکہ حرمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…