پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جب ہم اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ میں داخل ہوئے تو اس وقت ہم پر کیا کیفیت طاری ہو گئی تھی، آپریشن کے دوران وہاں کیا کچھ ہوا؟ القاعدہ سربراہ کے قاتل امریکی نیوی کمانڈو نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قاتل امریکی بحریہ کے اہل کار روبرٹ اونیل نے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔بن لادن کی ہلاکت کے سات برس پورے ہونے پر امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اونیل نے بتایا کہ آپریشن میں اس کی شرکت کا فیصلہ طے نہیں تھا۔ اس نے بتایا کہ بن لادن کی حیثیت ایک عفریت کی سی تھی۔

آپریشن کے بعد کے احساسات کے حوالے سے اونیل کا کہنا تھا کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے جب پائلٹ کی جانب سے افغان سرزمین میں داخل ہونے کی نوید سنی تو سکون اور خوشی کا عجیب سا احساس چھا گیا۔ اونیل کے مطابق آپریشن کے دوران یہ احساس مسلسل ساتھ رہا کہ بن لادن کا گھر کسی بھی لمحے دھماکے سے تباہ ہو جائے گا اور وہ اور اس کے ساتھی وہاں سے زندہ نکلنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔امریکی بحریہ کے اہل کار نے بتایا کہ اس کے ایک ساتھی نے زندگی کا سب سے دلیرانہ کام کیا جب اس نے ایک خود کش بم بار پر چھلانگ لگا کر ان سب کو ہلاک کرنے سے روک دیا۔ اس کے بعد اونیل آگے بڑھا اور خود سے 3 فٹ کے فاصلے پر بن لادن کو پایا۔ اس پر اونیل نے فوری طور پر بن لادن کو پہچان کر اس کے سر میں گولی ماری۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…