بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے تمام دیہاتوں کو بجلی پہنچا دی گئی،مودی سرکار کا دعویٰ حقیقت کیا ہے؟بھارتیوں نے اپنی ہی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے تمام دیہات کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب کئی دیہات کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تحریر کیا ہے کہ یہ حکومتی دعویٰ درست نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ سارے ملک کے دیہات کو بجلی کی فراہمی کا عمل وزیر اعظم نریندر مودی کی دی گئی مہلت سے بارہ روز قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے سابقہ الیکشن سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اْن کی حکومت ہر گاؤں کو بجلی فرہم کرے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی حکومت نے ایک بہت بڑے سنگ میل کو عبور کیا ہے اور نتجتاً مودی کو انتخابات میں دیہی عوام کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔نریندر مودی نے اپنے ملک کے سبھی دیہات کو بجلی فراہم کرنے پر اِسے ملکی ترقی میں ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ تمام دیہات کو بجلی کی فراہمی مکمل کرنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نے ا اعلان کیا کہ ملک کے انتہائی دور دراز شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں آخری ہے، جسے بجلی فراہم کرنے کی بنیادی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے بے بہا لوگوں کی زندگیوں میں ہمیشہ رہنے والی تبدیلی پیدا کر دی گئی ہے۔ اہم انتخابی وعدے کی تکمیل پر بھارتی حکومت کے وزراء نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیراعظم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔نئی دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق جب 2014 میں نریندر مودی نے منصبِ وزارتِ عظمیٰ سنبھالا تھا تو سارے ملک میں اٹھارہ ہزار 452 دیہات بغیر بجلی کے تھے۔ حکومت کے مطابق بھارت کے تقریباً چھ لاکھ دیہات کو اب بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔دوسری جانب حکومت مخالف ماہرین کا کہنا تھاکہ بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کے ساتھ دیہات کو منسلک کر دینے سے بجلی کی فراہمی کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔ اسی طرح بعض لوگوں نے حکومتی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اْن کے گاؤں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک ٹویٹ اتر پردیش کے دلیپ گپتا نے کیا ہے، اْن کے مطابق ابھی تک ہر ایک گاؤں کو بجلی فراہم نہیں کی جا سکی ہے اور ایسے دیہات میں اْن کا گاؤں بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…