ماسکو(این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت شام کو تقسیم کرنے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لاوروف نے یہ بات اپنے ترک اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لیے اعلیٰ ایرانی سفارت کار محمد جواد
ظریف اور ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولْو ماسکو گئے ہوئے ہیں۔ ان وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں خاص طور شام کی صورت حال پر فوکس کیا گیا۔ لاوروف نے یہ بھی کہا کہ شام کی جغرافیائی سلامتی کے حوالے سے دیے گئے امریکی بیانات محض دکھاوا ہیں۔ تینوں وزرائے خارجہ نے شام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔