پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ایران عرب ممالک میں گھس کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے،سعودی عرب

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی جارحانہ کارستانیوں کے خلاف مضبوط موقف اختیار کیا جائے۔گزشتہ رو ز عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کی طرف سے یمن اور شام میں مسلح ملیشیاؤں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران عرب ممالک میں گھس کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور اس کی فنڈنگ کر رہا ہے۔ وہ حزب اللہ ملیشیا کا اولین

سپورٹر ہے جس نے لبنان پر کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے اور شام میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہے۔شام کے سلسلے میں المعلمی نے کہا کہ شامی حکام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے بھی نہیں ہچکچا رہے۔ سعودی مندوب نے مشرقی غوطہ کے شہر دوما میں شامی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ المعلمی نے زور دیا کہ شام کے تمام علاقوں میں انسانی امداد کے پہنچنے، مغویوں کی جلد آزادی اور بے گھر افراد کی واپسی کو آسان بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…