رام نگر(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پنچایت کیلئے بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، پنچایتی نمائندے ترقی کا حلف لیں اور اپنی ہرممکن کوشش کریں، بجٹ کا صحیح استعمال ، مستحق اور ضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ پہنچایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تقریباً2لاکھ44ہزارگاؤں کے پنچایتی نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتوں کیلئے اب بجٹ میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
اور پنچایتی نمائندے(پردھان) اپنے گاؤں کی ترقی کا حلف لیں اور اپنے طور پر ہرممکن کوشش کریں۔ قومی یوم پنچایت کے موقع پر مودی نے مدھیہ پردیش کے آدی واسی والے ضلع رام نگر میں منعقدہ پروگرام میں ملک میں سب سے زیادہ پروگرام کرنیوالی گاٗوں پنچایت کے نمائندوں کو انعامات سے بھی نوازا۔ پنچایتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب گاؤں کی ترقی کیلئے بجٹ کی بات کی جاتی تھی مگر اب بجٹ کی نہیں بلکہ بجٹ کے صحیح استعمال ، مستحق اور ضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ پہنچانے کی بات کی جاتی ہے۔تعلیم ، صحت اور زراعت کے شعبوں کیلئے بجٹ میں کسی قسم کی کمی نہیں۔ پنچایتی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے شرمندگی ہو اور آنے والی نسل کے سامنے اپنے کئے پر شرمندگی ہو لہذا منتخب نمائندے 5سال تک اپنا ہر لمحہ عوام کیلئے وقف کردیں۔