پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت میں لرزہ خیز واقعہ،ماں نے آٹھ ماہ کے بچے کا سرتن سے جدا کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک ذہنی مریضہ ماں نے اپنے 8ماہ کے بچے کا گلاکاٹ کر لاش کے ٹکڑے کردیئیاور خود کو بھی زخمی کرلیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ دہلی کے علاقے امن وہار میں پیش آیا، 29سالہ ساریکا کو گرفتار کرکے نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے اور بات نہیں کرسکتی

لیکن اب بھی وہ مشتعل ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے ذہنی مرض کا لیڈی ہارڈنگ اسپتال میںعلاج جاری تھالیکن اْس نے کبھی اپنے دوسرے بچوں کے لئے اس رویہ کا اظہار نہیں کیا ۔ساریکا کے شوہرشنکر کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج پر زور دینے کی وجہ سے اْس کا بیوی سے جھگڑا رہتا تھا لیکن حالیہ چند دنوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئیجو تشدد کا باعث بنی ہو۔ماہرنفسیات رجت مشرا کا کہنا تھا کہ خاتون سے بات چیت کئے بغیر اس مخصوص کیس پر رائے دینا مشکل ہے کیونکہ ضروری نہیں ایسے جرم کی وجہ کسی بھی شخص کی ذہنی بیماری ہو۔خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمریں سات اور دوسال ہیں، بیشتر وقت پڑوس میں اپنے دادا ، دادی کے پاس رہتے ہیں اور وقوعہ کے وقت بھی وہ انہی کے پاس تھے جبکہ شوہر کام پر گیا ہواتھا۔واقعے علم اس وقت ہوا جب رات تقریباً ڈیڑھ بجے شنکر گھر آیا اور بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو اْس لاتیں مار کر دروازے کو کھولا۔شنکر نے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو بچے کا سر زمین پر پڑا تھا اور اس کی بیوی بے ہوشی کے عالم میں بچے کے سینے پر سر رکھے ہوئے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…