کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن پر مزید کشیدگی کوروکنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں،خوست کے ضلع زازی میدان میں حالیہ جھڑپ پاکستانی فورسز کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی ، پاکستانی فوجیوں کی لاشیں پاکستان میں حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں حالیہ جھڑپ پاکستانی فورسز کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی۔انکا کہنا تھاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے فوجی اور سفارتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی فوجیوں کی لاشیں پاکستان میں حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔