بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیرملکی مداخلت، دہشتگردی اورانتہاپسندی کی اصل وجہ ہے ، ایران

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبہ/تہران(آئی این پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے کو مضبوط اور ای سی او تنظیم کے ممالک کو خوشحال بنانا ہے،ہمارا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اوریہاں کامیابی اور شکست کے اثرات ہم سب پر مرتب ہوں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمد جواد ظریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 23ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اقوام کی خوشحالی اور ترقی، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی اہم ترجیح ہے ۔

جس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی کے بعد خطے کی صورتحال پپیچدہ ہو گئی اورگزشتہ دو دہائیوں سے غیرملکی مداخلت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کی وجہ سے خطے کے مختلف علاقے تباہ ہوئے ہیں. اب بھی تشدد او انتہاپسندی ای سی او ممالک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کی ناکامی اور دیگر دہشتگرد عناصر کی شکست کے باوجود آج مغربی، وسطی اور جنوی ایشیا میں دہشتگردوں بالخصوص داعش کے نیٹ ورک کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے خطے میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ای سی او ممالک کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کی روک تھام اور اس کی مالی معاونت کے سد باب کے لئے ہمیں آپس میں تعاون کو مزید بڑھانے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ اس ضمن میں دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے مالی ذرائع کی بندش کے لئے منشیات کی اسمگلنگ سے مشترکہ مقابلہ کرنا ناگزیر ہے.واضح رہے کہ تاجکیستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں آج بروز منگل اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 23ویں وزراتی کونسل کا اجلاس شروع ہوا۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…