اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کےواقعے نے پوری انسانیت کے رونگٹے کھڑ کر دیئے ،بالی ووڈ سمیت ہر جانب سے اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے اوران کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے آواز بلندہو چکی ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لے لیاہے ۔ اسی صورتحال کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ایک سکھ نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ متاثرہ خاندان کو
قانونی کارروائی میں مدد کرنے کیلئے وقف کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔ اس نوجوان کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ اس مصیبت کے وقت میں آصفہ کے اہل خانہ کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اسے خوشی ہے کہ وہ ان کیلئے کچھ کر سکاہے ۔ان کا کہناتھا کہ خواتین کو عزت دی جانی چاہیے۔ آصفہ میری بیٹی جیسی تھی۔ جب مجھے یہ واقعہ معلوم ہوا تو میرا دل تکلیف میں مبتلا ہو گیا ۔واضح رہے کہ آصفہ کے اہلخانہ اب وہ جگہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں جہاں وہ قیام پذیر تھے۔