منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

روس نے ایسا کیمیائی مادہ تیار کر رکھا ہے کہ جو ۔۔ برطانیہ سمیت یورپی ممالک کی سٹی گم ہو گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ نے کہاہے کہ روس نے قلیل مقدار میں اعصاب معطل کرنے والا ایک خاص کیمیائی مادہ تیار کر رکھا ہے۔ اس مناسبت سے لندن حکومت نے تفصیلات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کردیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک سیڈوِل نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ 2000 کے

عشرے میں روس نے خصوصی کیمیائی ہتھیارسازی کے پروگرام کے تحت قلیل مقدار میں اعصاب شکن یا نرَو ایجنٹ ’نوویچوک‘ تیار کرنے کے علاوہ آزمائشی تجربات بھی کیے تھے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کے نام لکھے گئے خط برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائز نے مزید تحریر کیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے اس عمل میں شریک تھے۔ اس خط کے مطابق برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل کی ماسکو کی خفیہ ایجنسیاں خاصے عرصے سے پیچھا جاری رکھے ہوئے تھیں۔مارک سیڈوِل نے اپنے خط میں یہ بھی تحریر کیا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے اس پروگرام کے تحت فوجیوں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی تھی تا کہ بوقت ضرورت وہ انہیں استعمال کرنے کی معلومات رکھتے ہوں۔سیڈوِل کے مطابق اس پروگرام کے تحت اس مادے کی ترسیل اور استعمال کے مختلف طریقوں کو بھی وضع کیا گیا تھا جن میں اس اعصاب شکن ایجنٹ کو خط کے ذریعے بھیجنے کے علاوہ ٹارگٹ کے زیر استعمال مکان کے دروازے کے ہینڈل پر لگانا بھی شامل تھا۔اس خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ سن 2000 کی دہائی کے دوران اعصاب شکن ایجنٹ ’نوویچوک‘ پروڈکشن کے بعد روس نے ایک محدود مقدار میں ذخیرہ بھی کر رکھا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے

لکھا کے تفتیش کار اس وقت بھی تحقیقاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں کہ گزشتہ ماہ روس کے ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل اور اْن کی بیٹی کو کس انداز میں اور کون سے مہلک اور زہریلے مادے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اس کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ سیر گئی اسکریپل اور اْن کی بیٹی ژولیا کو برطاوی شہر سالسبری میں جس اعصاب شکن مادے سے ٹارگٹ کیا گیا تھا آیا وہ نوویچوک ہی ہے۔ اسی سالسبری شہر میں تفتیشی ٹیموں کو انتہائی مرتکز اعصاب شکن ایجنٹ ٹوویچوک کی ایک مقدار بھی دستیاب ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…