ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

یہ مسلمان حج کرنے سعودی عرب نہیں جا سکتے، بھارتی حکومت نے بڑی تعداد میں کن مسلمانوں کو حج کی سعادت سے محروم کرنیکا فیصلہ کر لیا؟

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے معذورافرادکو حج کی سعادت سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ مودی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے موقف اختیار کیا کہ معذوروں کو حج پر بھیجا تو وہ بھیک مانگنے لگیں گے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو

ایک حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے معذوروں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ وہاں جا کر بھیک مانگنا شروع کر سکتے ہیں۔ ایسی مثالیں موجودہیں کہ ایسے لوگ وہاں جا کر بھیک مانگنے لگتے ہیں جبکہ سعودی عرب میںبھیک مانگنا منع ہے۔غیر معمولی حلف نامے میں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2012 میں جدہ میں واقع بھارتی قونصل جنرل نے اسکریننگ کا بھی مشورہ دیا تھا۔ یہ فیصلہ ان واقعات کے پیش نظرکیا گیا ہے جن میں کئی افراد بھیک مانگتے پائے گئے۔ بھیک مانگنا سعودی عرب میں ممنوع ہے۔ حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج اس امر کا متقاضی ہے کہ عازم جسمانی لحاظ سے مکمل صحتمند ہو ورنہ تھکاوٹ یا بھگدڑ مچ جانیکی صورت میں معذور افراد کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو جائے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ایک حلف نامہ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے معذوروں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ وہاں جا کر بھیک مانگنا شروع کر سکتے ہیں۔ ایسی مثالیں موجودہیں کہ ایسے لوگ وہاں جا کر بھیک مانگنے لگتے ہیں جبکہ سعودی عرب میںبھیک مانگنا منع ہے۔غیر معمولی حلف نامے میں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2012 میں جدہ میں واقع بھارتی

قونصل جنرل نے اسکریننگ کا بھی مشورہ دیا تھا۔ یہ فیصلہ ان واقعات کے پیش نظرکیا گیا ہے جن میں کئی افراد بھیک مانگتے پائے گئے۔ بھیک مانگنا سعودی عرب میں ممنوع ہے۔ حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج اس امر کا متقاضی ہے کہ عازم جسمانی لحاظ سے مکمل صحتمند ہو ورنہ تھکاوٹ یا بھگدڑ مچ جانیکی صورت میں معذور افراد کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…