بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

یورپی پولیس کو دنیا بھر میں انسانوں کے 65000 اسمگلروں کی تلاش

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یورو پول دنیا بھر سے انسانوں کو یورپ اسمگل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی اور ان کی تلاش کی کوششوں میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یورو پول نے کہاکہ 2015 میں جب مہاجرین کا بحران عروج پر تھا اور لاکھوں انسان بحیرہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے تھے، اس وقت کے مقابلے میں اب مہاجرین کی تعداد میں تو کمی آئی ہے لیکن انسانوں کے اسمگلروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی پولیس کے مطابق انہوں نے انسانوں کی یورپ اسمگلنگ میں ملوث ہزاروں افراد کی نشاندہی کر لی ہے اور ان کے تفتیشی اہلکاروں نے انتہائی تیزی سے پھیلتے ہوئے اس بین الاقوامی منظم جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کئی ممالک میں اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔یورو پول کے مہاجرین کی اسمگلنگ سے متعلق خصوصی سیل کے سربراہ روبرٹ کریپینکو نے ہیگ میں بتایاکہ گزشتہ برس کے اختتام تک ہمارے ڈیٹا بیس میں پینسٹھ ہزار اسمگلروں کا ریکارڈ جمع ہو چکا تھا۔ان اعداد و شمار کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مشتبہ افراد میں سے 63 فیصد یورپی ممالک کے شہری ہیں اور ان میں سے بھی پینتالیس فیصد مشتبہ اسمگلروں کا تعلق بلقان کی ریاستوں سے ہے۔اس کے علاوہ چودہ فیصد مشرق وسطیٰ، تیرہ فیصد افریقہ، نو فیصد مشرقی ایشیا جب کہ ایک فیصد مشتبہ اسمگلروں کا تعلق امریکا سے ہے۔یورو پول کے اس خصوصی پراجیکٹ کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود دنیا کے مختلف خطوں میں جاری انسانوں کی اسمگلنگ کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار کے ذریعے اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…