بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کا پسندیدہ وہ پاؤڈرجس کا استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے ، عدالت نے معروف ترین کمپنی کو 4 ارب روپے کا جرمانہ کردیا، جان کر آپ بھی اپنے بچوں کو یہ پاؤڈرلگانا چھوڑ دیں گے

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کا پسندیدہ وہ پاؤڈرجس کا استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے ، عدالت نے معروف ترین کمپنی کو 4 ارب روپے کا جرمانہ کردیا، جان کر آپ کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ پاؤڈرلگانا چھوڑ دیں گے۔جانسن اینڈ جانسن کے ٹیلکم پاؤڈر پوری دنیا میں استعمال کیے جاتے ہیں، بالخصوص اس کے بچوں کے لیے بنائے گئے پاؤڈر بہت مقبول ہیں لیکن اب ان کے متعلق ایسا ہولناک انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ

کبھی بھی کوئی ماں باپ اپنے بچوں کو یہ پاؤڈر نہیں لگائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ویرونا کے 46سالہ سٹیفن لینزو نامی شخص نے جانسن اینڈ جانسن کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے پاؤڈر استعمال کرنے سے اسے کینسر کا مرض لاحق ہو گیا۔ اب اس کی یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے اور عدالت نے کمپنی کو 3کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً4ارب روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمپنی 3کروڑ ڈالر سٹیفن لینزو کو اور 70لاکھ ڈالر اس کی اہلیہ کینڈرا کو ادا کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست میسوری کی ایک عدالت نے فارماسوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو ایک امریکی خاتون کو پانچ کروڑ، 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ 62 سالہ گلوریا نامی خاتون نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی کا ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے انھیں اووری کا سرطان ہو گیا تھا۔گلوریا کا کہنا ہے کہ وہ جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلکم پاؤڈر دہائیوں سے استعمال کر رہی ہیں۔دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن کمپنی جسے اس جیسے تقریباً 1200 دعوؤں کا سامنا ہے، کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوعات محفوظ ہیں اور وہ اس کے خلاف اپیل کرے گی۔محققین کے مطابق اووری کے سرطان کا تعلق ثابت نہیں ہو سکا واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے فروری میں بھی اسی طرح کے ایک مقدمے میں سات کروڑ، 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کیے تھے۔گلوریا نامی خاتون کو 2011 میں اووری کا سرطان تشخیص کیا گیا تھا

اور اس کے بعد ان کے آپریشنز کیے گئے تھے ٗامریکی ریاست مسوری کی عدالت میں تین ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے بعد گلوریا کو پانچ کروڑ ڈالر زرِ تلافی اور 50 لاکھ ڈالر بطور ہرجانے کے ادا کیے گئے تھے۔گلوریا کی نمائندگی کرنے والی کمپنی جیری بیسلے کا کہنا ہے کہ ان کی کلائنٹ جیوری کے فیصلے سے بہت خوش ہیں ادھر جانس اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…