جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

کیا واقعی امام کعبہ نے جوئے خانے کا افتتاح کیا؟ حقیقت سامنے آگئی،دراصل یہ تقریب کس موقع کی تھی؟حیران کن انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا واقعی امام کعبہ نے جواخانے کا افتتاح کردیا؟اس دعوے کی حقیقت  اب کھل کر سامنے آگئی ، دراصل یہ سعودی عرب میں مقبول اور قدیم گیم بالوٹ کی تقریب تھی لیکن چند عناصر نے جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کردیا تھا ۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارڈ گیم بالوٹ کی پہلا نیشنل بالوٹ چیمپیئن شپ چار اپریل سے ریاض میں جاری ہے جس میں مجموعی طورپر12,288 تاش کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

بالوٹ کے ٹورنا منٹ میں 85,000سے زائد لوگوں نے اپنی انٹری کروائی ہے لیکن ان میں سے صرف 12,288 لوگ ہی چیمپیئن میں شرکت کر کے 384ٹیبلوں پر کھیل سکیں گے۔بالوٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے 8192ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کھیلیں گے اور بقایا لوگ کنگ عبداللہ پٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں کھیلیں گے۔ اس کھیل کو منعقد کروانے کے لیے 414ایمپائرز ہوں گے۔کھیل کو منعقد کروانے کے لیے چیئرمین بورڈ جنرل سپورٹس اتھارٹی عبدالمحسن الشیخ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جس کے مطابق چار بہترین کھلاڑیوں میں 270,000 ڈالر تقسیم کیے جائیں گے اور فاتح کو 133,350 ڈالر دیے جائیں گے۔بنینز ہ چیمپیئن شپ میں پہلے چار جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام دے گا ،پہلا انعام پانچ لاکھ ریالز ،دوسرااڑھائی لاکھ ریالز،تیسرا ڈیڑھ لاکھ انعام اور چوتھاایک لاکھ ہو گا۔کارڈ گیم کی چیمپیئن شپ کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس کھیل کو سعودی ریاست میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔سعودی یوتھ محمد الہاشم آن لائن گیم کے ڈویلپرنے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ حکام نے بالوٹ کھیل کی اہمیت کو جان لیا ہے۔ سعودی عرب میں  یہ تمام عمر کے لوگوں میں  مقبول ہے،

سعودی عرب کے نوجوان اسے کھلی جگہوں پر بیٹھ کر کھیلتے ہیں۔ سعودی معاشرے میں اس کھیل کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ جو اسے کھیلتا ہے وہ اللہ کی نعمت سے محروم ہو جاتا ہے۔ یہ ایک قدیم کھیل ہے جو نسل در نسل سے چل رہا ہے اور آہستہ آہستہ بالوٹ کھیل عرب دنیا کی ثقافت بنتا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ بین الاقوامی سطح پر کھیلا جانے لگے۔لیکن امام کعبہ کی آمد کے بعد اسے بنیاد بنا کراس کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…