بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

چین، سپرم عطیہ کرنے والوں سے حکمراں جماعت سے وفاداری کا مطالبہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

بیجنگ(این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سپرم بینک نے سپرم عطیہ کرنے والوں سے کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیکنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرم عطیہ کرنے والے افراد سوشلسٹ دھرتی کے ساتھ محبت کریں۔اس پوسٹ میں جسمانی صحت اور سپرم کے معیار کی جانچ پڑتال کا طبی ٹیسٹ پاس کرنے والوں افراد کو 872ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق تمام درخواست گزار مردوں کی عمر 20 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہییں اور انھیں کوئی جینیاتی یا موذی بیماری نہ ہو، اور وزن کا کسی قسم کا مسئلہ، کلر بلائنڈنیس یا بال گرنے کا مسئلہ نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ مردوں میں سازگار سیاسی خوبیاں ہونی چاہئیں۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار ضروری طور پر ’کمیونسٹ پارٹی کی حمایت کریں، پارٹی کے مقصد کے ساتھ وفادار ہوں، اور قانون پر عمل پر کرنے والے ہوں، سیاسی مسائل سے آزاد ہوں۔یہ واضح نہیں ہے کہ ہسپتال عطیہ کرنے والوں کی سیاسی وابستگی کی تصدیق کیسے کریں گے۔ہسپتال کی ہیلپ لائن پر ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ جب تک آپ خود کو موزوں سمجھتے ہیں یہ ٹھیک ہے۔تایم چین کے دیگر سپرم بینکوں نے سیاسی وفاداری کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…