منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک 38 مزدوروں کی باقیات بھارت کے حوالے

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے سنہ2014ء میں شمالی شہر موصل میں دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 38 مزدوروں کی لاشیں نئی دہلی کے حوالے کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق میں متعین بھارتی سفیر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تمام مقتولین کی میتیں خصوصی فوجی طیارے پر بھارت روانہ کی جائیں گی۔ خارجہ امور کے وزیر بھی ہمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ عراقی حکام نیگذشتہ برس موصل میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا تھا جس میں دفن کیے گئے افراد کی شناخت ان بھارتی مزدوروں کے طورپر کی گئی تھی جنہیں موصل کیقریب داعش نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتولین میں بیشتر کا تعلق شمالی بھارت سے بتایا جاتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں بھارت کے 39 شہریوں کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کیبعد ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔ان بھارتی شہریوں کو داعش نے سنہ2014ء کو موصل سمیت عراق کے وسیع علاقے پر ڈرامائی انداز میں قبضے کے دوران اغواء￿ کیا۔ مغربی موصل کے شمالی علاقے دوش سے ان کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…