بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

مکیش امبانی کے بیٹے نے کس مشہور خاتون سےمنگنی کر لی ایسا نام سامنے آگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں 

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی نے اپنی بچپن کی دوست شولوکا مہتا سے منگنی کر لی جبکہ دونوں کی شادی رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے،منگنی کی تقریب میں بالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابقآکاش امبانی نے اپنی بچپن کی دوست شولوکا مہتا سے منگنی کر لی جبکہ دونوں کی شادی رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے۔شولوکا مہتا ہیروں کے کاروبار سے منسلک تاجر رسل مہتا اور مونا مہتا کی صاحبزادی ہیں۔

آکاش اور شولوکا نے دھرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول میں ایک ساتھ پڑھائی کی دونوں برسوں سے آپس میں گہرے دوست ہیں۔ دونوں کی منگنی کیلئے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور کرکٹ سے وابستہ مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ارب پتی خاندان کے بڑے بیٹے کی منگنی کے لیے ریاست گووا کا شاندار ریزارٹ منتخب کیا گیا۔ممبئی میں منعقدہ تقریب میں ایشوریا رائے سے لے کر کترینہ کیف اور کرن جوہر سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ہی بڑے اسٹارز خوش دکھائی دیے۔اس تقریب میں جہاں اسٹارز نے جلوے بکھیرے، وہیں ارب پتی شخص کی پارٹی میں منفرد دکھنے کے لیے کئی جوڑوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز بھی کیا۔ایسی ہی جوڑوں میں شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان بھی شامل ہیں، جو مکیش امبانی کی پارٹی میں ایک دوسرے سے خفا نظر آئے۔ساتھ ہی پارٹی میں عامر خان کی بیوی کرن را نے اپنے شوہر مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ شرکت کرنے کے بجائے کرن جوہر کے ساتھ شرکت کی۔ایسے ہی ایشوریا رائے بھی اپنے شوہر ابھیشک بچن کے بغیر اپنی بیٹی ارادھیہ کے ساتھ نظر آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…