بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کم جونگ ان کی چینی صدرسے کامیاب ملاقات،شمالی کوریا کی تصدیق

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

بیجنگ(این این آئی) شمالی کوریا نے سربراہ کم جونگ اْن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اْن کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔ کم جونگ اْن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکا ان

کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کرے تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے بھی چینی صدرکو دورہ شمالی کوریا کی دعوت دی گئی جو قبول کرلی گئی۔واضح رہے کہ سربراہ شمالی کوریا کا 2011 میں برسراقتدارآنے کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…