پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی شہروں پر میزائلوں سے حملہ۔۔سعودی عرب نے ایران کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا، اب ہم کیا کرینگے عرب فوجی اتحاد کی جانب سے دو ٹوک اعلان کر دیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد عرب فوجی اتحاد نے ایران کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر گزشتہ روز حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی زیر قیادت عرب فوجی اتحاد نے ایران کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب پر سات میزائل داغے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں کا مقصد مملکت کو دہشت گردی سے دوچار کرنا، شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا تاہم سعودی محکمہ دفاع اور عرب اتحادی فوج نے مشترکہ طورپر حوثیوں کے داغے گئے میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا ہی میں تباہ کردئیے۔ کرنل المالکی نے کہا حوثیوں کی طرف سے دشمنانہ اور اندھا دھند میزائل حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ایران حوثیوں کی مدد کے ذریعے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ریاض کے شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحمادی نے بتایا ریاض کے مختلف رہائشی علاقوں میں تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے آ گرے جن سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ان تینوں افراد کا تعلق مصر سے تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ یمن میں جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر حوثی باغیوں کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے کئی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

جن میں ریاض کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی شامل ہے۔ترکی المالکی نے کہاکہ ”ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کا یہ جارحانہ عمل ثابت کرتا ہے ایرانی حکومت اس مسلح تنظیم کی عسکری حمایت جاری رکھے ہوئے ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بیلسٹک میزائل فائر کرنا ایک سنگین پیش رفت ہے۔ دوسری جانب ایران کا بھی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

ایران کا کہنا ہے یہ میزائل حملے سعودی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں انفرادی اقدامات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…