کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مشہور فضائی کمپنی ایمریٹس کی ایئرہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ائیر ہوسٹس مسافروں کو ان کی نشستوں پر بٹھا رہی تھی،
ایمریٹس ائیر لائن کا بوئنگ طیارہ 777 یوگینڈا کے اینتیبے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، جہاں ائیر ہوسٹس اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور ائیر ہوسٹس نیچے جا گری۔ ایئرہوسٹس کو زخمی حالت میں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ فضائی کمپنی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایمریٹس کی پرواز ای کے 730 کی ائیر ہوسٹس کے ساتھ یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ائیر ہوسٹس مسافروں کو اپنی نشستوں پر بٹھاتے ہوئے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھلنے پر نیچے جا گری، فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ زخمی ائیرہوسٹس کو تمام ممکنہ طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ حادثے سے متعلق تحقیقات میں سول ایوی ایشن حکام سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ ایمریٹس ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مشہور فضائی کمپنی ایمریٹس کی ایئرہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ائیر ہوسٹس مسافروں کو ان کی نشستوں پر بٹھا رہی تھی، ایمریٹس ائیر لائن کا بوئنگ طیارہ 777 یوگینڈا کے اینتیبے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، جہاں ائیر ہوسٹس اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور ائیر ہوسٹس نیچے جا گری۔