شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی سے متوقع ہے یہ کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے فلکیات و خلائی سائنس کے ماہرین کا۔ ان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے سے شروع ہو کر تقریباً 15 گھنٹے تک ہو گا۔ خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ کے مطابق شارجہ سنٹر فار آسٹرانومی اینڈ سپیس سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم الجروان نے کہا کہ نیا چاند تیرہ مئی بروز منگل کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بج
کر 48 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب سے دو منٹ پہلے غائب ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق چاند کی مدت غروب آفتاب سے کچھ وقت پہلے تک ایک گھنٹہ 16 منٹ رہے گی اور 16 مئی سے پہلے اس چاند کو غروب آفتاب کے بعد نہیں دیکھا جا سکے گا، چونکہ 16 مئی کو اسے غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا لہٰذا سائنسی حساب سے یکم رمضان بروز جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔اس کے علاوہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر بروز جمعتہ پندرہ جون کو ہونے کا امکان ہے۔