پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق امریکی صدر بارک اوباما اوراہلیہ مشعل کو نوکری مل گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کے لیے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو ایک سال بعد بالاآخر نوکری مل ہی گئی وہ نیٹ فلیکس کے لیے ہائی پروفائل شوز پیش کریں گے جو کہ رئیلیٹی شو بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس حوالے سے تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آسکی ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ ان شوز میں ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی معاونت بھی شامل ہو گی،

بارک اوباما اور مشعل اوباما ٹاک شو کے لیے مواد بھی فراہم کریں گے جو زیادہ تر حوصلہ افزا حقیقی کہانیوں پر مبنی ہوں گی۔بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود بارک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم بارک اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی رواں سال شائع ہونے جا رہی ہے گی جس میں انہوں نے دور صدارت کے اہم واقعات اور نجے زندگی کے اہم لمحات کا احاطہ کیا ہے جس میں بارک اوباما کی شخصیت کے منفرد پہلو بھی دنیا کے سامنے آکریں گی اس طرح یہ ایک اہم دستاویز ثابت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…