جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا امن قائم کرنے کیلئے تیار ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنسلوینیا(آئی این پی)شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان کی طرف سے امریکی صدر سے ملاقات پر رضامندی کے اظہار کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنسلوینیا کے علاقے مون ٹاون شپ میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب شمالی کوریا اور امریکہ کے راہنماوں میں غیر معمولی روبرو ملاقات کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔

جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے والے کم اب اپنے “میزائل نہیں چلائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب وہ کم سے ملیں گے تو “ہو سکتا ہے میں جلد ہی اٹھ جاوں یا شاید ہم بیٹھیں اور دنیا کا عظیم ترین معاہدہ کریں۔ٹرمپ نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ اںھوں نے جوہری حملے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔اپنی 75 منٹ کی تقریر میں ٹرمپ نے مختلف امور پر بات کی لیکن زیادہ وقت شمالی کوریا کے راہنما کی طرف سے ملاقات کی پیشکش بارے گفتگو میں صرف کیا۔ان کے بقول سابق امریکی صدور بھی یہ کر سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔پنسلوینیا سے وائٹ ہاوس روانگی کے وقت جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ اس موقع پر ہی کیوں انھوں نے یہ پیشکش قبول کی تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میرے خیال میں یہ بہت ہی کامیاب رہے گی، ہمیں بہت سی حمایت حاصل ہے۔گزشتہ جمعرات کو جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا کے راہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے “جتنا جلد ممکن ہو” ملنے اور بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…