اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کرنل قذافی کی میت کہاں مدفون ہے ؟ لیبیا میں پھر بحث چھڑ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے سابق مطلق العنان صدر مقتول معمر قذافی کی لاش کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ وہ کہاں گئی اور اس کو کہاں دفن کیا گیا تھا؟سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر محمد سعید آل قشاط نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ کرنل معمر قذافی کی قبر کے بارے میں انھیں کچھ معلوم نہیں ہے۔اکتوبر 2011ء میں ان کی ناگہانی موت کے بعد ان کی لاش مصراتہ بریگیڈز کے حوالے کی گئی تھی ۔ وہ ایک

ہفتے تک ایک مردہ خانے میں پڑی رہی تھی۔پھر اس کو غسل دیا گیا اور ان کی میت پر نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ۔اس کے بعد کچھ معلوم نہیں کہ ان کی میت کدھر گئی تھی ۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول صدر کے بعض رشتے داروں اور قبائلی سرداروں نے ان کی میت حوالے کرنے اور پھر قبر کی جگہ کی نشان دہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مصراتہ بریگیڈ نے تدفین کی جگہ کے بارے میں کچھ بتایا تھا اور نہ اب تک کسی کو اس حوالے سے کچھ معلوم ہوسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…