جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں شدید برفانی طوفان:نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی ) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ مختلف حصوں میں ایک فٹ برف نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ متعدد پروازیں ملتوی ہوگئیں، سکول بند ہوگئے، دس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔امریکا میں مارچ میں ایک اور برفانی طوفان آگیا، نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں زندگی منجمد ہو کر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اکیانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور ریاستوں بوسٹن، نیو جرسی، کنیٹی کٹ میں سڑکوں پر جمع ہونے والی برف نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔نیویارک میں میٹرو ریلوے ٹھپ ہو گئی، درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر کا شکار ہیں، تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور دس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…