پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دفاعی تعاون میں اضافہ، ایرانی وزیر خارجہ 11مارچ سے پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کا آغاز کریں گے،چونکا دینے والے تفصیلات منظر عام پر

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 11مارچ کو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر آئیں گے، دورہ پاکستان کے دوران محمد جواد ظریف صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی سیاسی اور عسکری قیاد ت سے ملاقا ت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں لیکچر بھی دینگے۔

ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں سے متعلقہ معاملات، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایران پاکستان بنکاری مسائل، کرنسی سویپ، سرحدی انتظام و منشیات سمگلنگ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا، پاکستا ن اور ایران خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور انسداد دہشت گردی ک خاتمہ کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیں گے، دونوں ہمسائیہ ممالک باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ اور دفاعی منصوبوں پر بھی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے دورے کے دوران کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ سے بھی ملاقات بھی کریں، واضع رہے کہ گذشتہ ماہ کے اختتام پر ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی نے بھی دورہ پاکستان کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 11مارچ کو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر آئیں گے، دورہ پاکستان کے دوران محمد جواد ظریف صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی سیاسی اور عسکری قیاد ت سے ملاقا ت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں لیکچر بھی دینگے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…